حیدرآباد کے پرانا شہر علاقہ سے ایک نوجوان کو این آئی کی ٹیم نے داعش یا
آئی ایس آئی ایس سے روابط رکھنے کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کرلیا ہے۔این آئی اے نے گزشتہ روز اپنے اپنے بیان میں کہا کہ منڈی میر عالم علاقہ کے
رہنے والے محمد
عرفان نامی نوجوان کو آئی ایس آئی ایس کے سازشی ماڈیول کا
حصہ بتایا گیا ۔این آئی اے نے حیدرآباد کے چند نوجوانوں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف حکومت
ہند کے خلاف جنگ چھیڑنے کی مجرمانہ سازش رچنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک
معاملہ درج کیا تھا ۔